عراق کے وزیر اعظم جناب مصطفی الکاظمی کا خیر الجواد کمپنی کا دورہ

منگل کی صبح 22 ذی القعدہ 1441 ھ۔ بمطابق 14 جولائی 2020 عراق کے وزیر اعظم جناب مصطفی الکاظمی نے خیر الجواد کمپنی کا دورہ کیا۔ "خیر الجود" کمپنی کا تعلق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ہے اور اس دورے کا مقصد زراعت اور صنعت کے شعبوں میں کمپنی کی سرگرمیوں سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔ خاص طور پر کمپنی نے مناسب قیمتوں اور عمدہ معیار کی جراثیم کش مصنوعات اور جراثیم کش مواد تیار کرکے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک موثر اور فعال کردار ادا کیا ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ کمپنی کے تمام سیکشنز کا دورہ کیا اور اس دوران انہیں کام کی پیشرفت اور پیداوار کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔

"خیر الجود" کمپنی کے ڈائریکٹر انجینئر میثم البھادلی نے الکفیل نیٹ ورک سے اس دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: اس دورے سے وزیر اعظم کو اس کمپنی کی پیداواری صلاحیت اور ان متنوع مصنوعات کا پتہ چلا جو کمپنی اپنے زرعی اور صنعتی شعبوں میں پیدا کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ، "ہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم زراعت اور صنعت کے شعبوں میں عراقی نجی شعبے پر خصوصی توجہ دیں گے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: