بابل گورنریٹ میں ساتویں الحیات کورونا یونٹ کے ڈیزائن کی پروجیکٹنگ مکمل کرنے کے بعد ٹھوس بنیادیں ڈالنے کے لئے ابتدائی کام کا آغاز کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے بابل گورنریٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کے علاج کے لئے ساتویں الحیات کورونا یونٹ کے ڈیزائن کی پروجیکٹنگ مکمل کرنے کے بعد ٹھوس بنیادیں ڈالنے کے لئے ابتدائی کام کا آغاز کر دیا ہے۔
اس منصوبے کے انجینئر عمار صلاح مہدی نے بتایا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بابل گورنمنٹ کواس عالمی وبائی مرض سے نمٹنے اور اس کے پھیلاو کو محدود کرنے میں معاونت فراہم کرنے کے لئے بابل کے مرجان میڈیکل سٹی میں ساتویں الحیات کورونا یونٹ تعمیر کی جا رہی ہے۔ یہ یونٹ 3500 مربع میٹر پر محیط اور مریضوں کے لئے (98) آئسولیشن رومز جبکہ طبی ، انتظامی اور خدماتی امور کے لئے (20) سے زیادہ کمروں پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں زمین کو تیار کرنے کے ابتدائی کاموں جن میں زمین کو ہموار کرنا اور اس پر بجری اور مٹی کی تہیں بچھانا شامل ہیں کو مکمل کرنے کے بعد ہمارے عملے نے ڈیزائن کے پروجیکشن مرحلے کو مکمل کر لیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں ٹھوس بنیادیں ڈالنے کے لئے ابتدائی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: