العباس فائٹنگ سکواڈ کی ریپڈ رسپانس ٹیم نے کرکوک گورنریٹ کےناحیۃ البشیر میں کورونا وبائی مرض سے دوچار افراد کو بلا معاوضہ خدمات اور علاج کی فراہمی شروع کردی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) کی ریپڈ رسپانس ٹیم کے رضاکاروں نے کرکوک گورنریٹ کےناحیۃ البشیر میں کورونا وبائی مرض سے دوچار افراد کو بلا معاوضہ خدمات اور گھروں میں علاج کی فراہمی شروع کردی ہے۔
اسکواڈ کے مرکزی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریپڈ رسپانس ٹیم کرکوک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ایمرجنسی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے خدمات فراہم کررہی ہے۔ موجودہ بحرانی صورتحال میں سکواڈ کی قیادت کی طرف سے دی گئی ہدایات کے تحت اس علاقے کے لوگوں کوگھر پر طبی خدمات کی فراہمی کے لئے کورونا وائرس انفیکشن کے معاملات میں مہارت رکھنے والے میڈیکل اور نرسنگ کیڈرز پر مشتمل ریپڈ رسپانس ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدام کے طور پر آلعباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے کورونا وبا کے آغاز ہی سے کرائسز مینجمنٹ سیل کی تشکیل کی گئی تھی اور کرائسز مینجمنٹ سیل کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں کو جراثیم سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کیا گیا تھا اور یہ مہم اب بھی جاری ہے ، اور اس سلسلے میں اسکواڈ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ہوئے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: