پانچویں الحیات کورونا یونٹ میں تازہ ہوا کے نظام (AIR FRESH) اورائیر سٹرلائزیشن سسٹم کی تنصیب مکمل کی جا چکی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے ابن القف اسپتال میں پانچویں الحیات کورونا یونٹ پر کام کرنے والا عملہ اس منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنے کے لئےغیر معمولی اور بے مثال کوششیں کررہا ہے۔ اس منصوبے کے لئے مختص وسیع جگہ کو دیکھتے ہوئے ہم نے اسے تین حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ منصوبے پر کام کے تسلسل کو بغیر کسی رکاوٹ کے یقینی بنایا جاسکے اور خدا کا شکر ہے کہ کام مقرر کردہ ٹائم فریم اور مطلوبہ طبی اور تکنیکی مواصفات کے مطابق کیا جا رہا ہے اور ہم اس طبی منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گے۔
اس منصوبے کے نگران انجینئر کرار بریہی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "شدید گرم موسمی حالات، وائرس ٹرانسمیشن کے لحاظ سے ہائی رسک ایریا میں ہونے، مواد تک رسائی کی مشکات اور کارکنوں کی کمی کے باوجود اس منصوبے کے تینوں حصوں میں تیزی سے کام جاری ہے۔
انھوں نے کہا : "اس منصوبے کے پہلے حصے کا رقبہ (1377) مربع میٹر ہے اور یہ 56 انفرادی کمروں پر مشتمل ہے۔ اس حصے میں کولنگ سسٹم (AIR FRESH) کی تنصیب کا کام کیا جا چکا ہےْاورعمارت کو صاف ستھری اور تازہ ہوا فراہم کرنے کےلئے فلٹرز اورائیر چینلز کی تنصیب کا کام بھی کیا جا چکا ہے جبکہ جراثیم اور وائرسز کے خاتمے کے لئے جدید آلات سے لیس ائیر سٹرلائزیشن سسٹم بھی مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ اس حصے میں باتھ رومز میں (PVC) دیواروں کی تنصیب اور فرش پر سیرامک ٹائلزلگانے کا کام بھی جاری ہے۔ نیز اس حصے میں چپسم بورڈز کی تنصیب کا کا مکمل ہو چکا ہے جبکہ دروازے اور کھڑکیوں کو انسٹال کرنے اور عمارت کو پینٹ کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ "
انھوں نے مزید کہا: "اس منصوبے کے دوسرے حصے کا رقبہ 1377 مربع میٹر ہے اور اس میں بھی (56) انفرادی کمرے ہیں۔ اس حصے میں بھی دیواروں پرجپسم بورڈز کی تنصیب کا کا مکمل ہو چکا ہے جبکہ بجلی کی وائرنگ اور الارم سسٹم پر کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ باتھ رومزمیں سیوریج لائنز اورپانی کے پائپوں کی وائرنگ کے ساتھ ساتھ فرش پر ٹائلز لگانے کا 60 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔
اس منصوبے کا تیسرا حصہ 1000 مربع میٹر سے زیادہ ہے اور اس میں وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے آٹھ آئسولیشن رومز اور میڈیکل، نرسنگ اور سروس سٹاف کے لئے گیارہ کمرے تعمیر کئے جائیں گے۔ اس حصے میں دیواروں پر جپسم بورڈز لگانے کا عمل شروع کیا جا چکا ہے جبکہ بجلی اور دیگر نظاموں کی تنصیبات کی تیاری کی جا رہی ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: