روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے المثنی گورنریٹ کے الحسین ٹیچنگ ہسپتال میں زیر تعمیر چھٹی الحیات کورونا یونٹ کا چوتھا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔
اس منصوبے کے نگران انجینئر صفا محمد علی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "ہمارے سٹاف کی انتھک اور وقت سے بےنیاز کوششوں کی بدولت اس منصوبے کاچوتھا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اور عملے نے منصوبے کے پانچویں اور آخری مرحلے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ اس مرحلے کے دوران پینٹنگ اور کوٹنگ کے کاموں کے علاوہ ائیر فریش سسٹم اور ائیر سٹرلائزیشن سسٹم کی تنصیب کو بھی مکمل کیا جا ئے گا ۔ یونٹ کے حصوں کےدرمیان خالی جگہوں کو ہموار کرنے کے بعد ان پر ٹف ٹائلزلگانے کا عمل بھی اس مرحلے میں مکمل کر لیا جائے گا جبکہ اب تک کئے جانے والے کام یہ ہیں:
- پیویسی ونڈوز کی تنصیب.
- دیواروں پر جپسم بورڈ کی تنصیب۔
- ثانوی چھتوں کی تنصیب بھی شروع کی جا چکی ہے۔
- (114) سنگل کمروں کے لئے پیویسی حصوں کو فکسنگ۔
- ہر کمرے سے ملحقہ باتھ رومزمیں پانی کے پائپ بچھانے کا کام۔
- ہر کمرے کے لئے واٹر ہیٹر لگانا۔
- آگ بجھانے کا نظام مکمل کیا جا چکا ہے۔
- ہر کمرے سے ملحقہ باتھ رومز میں ٹائلز لگانے اور باقی سہولیات کی فراہمی مکمل کی جا چکی ہے۔
- بجلی کی فراہمی اور وائرنگ کے کام جاری ہیں۔
- کٹنگ ورکس بھی (90٪) تک کئے جا چکے ہیں۔
- اسٹیل ڈھانچے کی تنصیب کی تکمیل۔
- کنکریٹ کی بنیاد ڈالنے کی تکمیل۔