دارالحکومت بغداد میں پانچویں الحیات کورونا یونٹ پر کام مرتب کردہ شیڈول اور مطلوبہ تکنیکی اور طبی مواصفات کے مطابق تیزی سے جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نےتصدیق کی ہے کہ دارالحکومت بغداد کے ابن القف اسپتال میں پانچویں الحیات کورونا یونٹ پر کام کرنے والا عملہ اس منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے ہر ممکن کوشش کررہا ہے اورمنصوبے پرکام مرتب کردہ شیڈول اور مطلوبہ تکنیکی اور طبی مواصفات کے مطابق مسلسل جاری ہے۔
اس منصوبے کے نگران انجینئر کرار بریہی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "شدید گرم موسمی حالات، وائرس ٹرانسمیشن کے لحاظ سے ہائی رسک ایریا میں ہونے، مواد تک رسائی کی مشکات اور کارکنوں کی کمی کے باوجود اس منصوبے کے تینوں حصوں میں تیزی سے کام جاری ہے۔
انھوں نے کہا : "اس منصوبے کے پہلے حصے کا رقبہ (1377) مربع میٹر ہے اور یہ 56 انفرادی کمروں پر مشتمل ہے۔ اس حصے کی تکمیل کے لئے 80 فیصد کام مکمل کئے جا چکے ہیں۔ کمروں میں کھڑکیوں کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے جبکہ تمام باتھ رومز کی تعمیر بھی مکمل کی جا چکی ہے۔ ثانوی چھتوں کی تنصیب کا کام جاری ہے اور اس حصے کو پینٹ کرنے کے لئے تمام تیاریاں کی جا چکی ہیں۔ "

اس منصوبے کے دوسرے حصے کا رقبہ 1377 مربع میٹر ہے اور اس میں بھی (56) انفرادی کمرے ہیں۔ اسحصے میں بجلی کے نظام اور فائر الارم اور آگ بجھانے کے نظام پر کام جاری ہے۔ نیز صاف ہوا کی فراہمی کے نظام کے آلات کی تنصیب اور آلودہ ہوا کے انخلا سے متعلق اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے اس کے علاوہ اس کے علاوہ دیگر سینٹری ورکس بھی ساتھ ساتھ کئے جا رہے ہیں۔

اس منصوبے کا تیسرا حصہ 1000 مربع میٹر سے زیادہ ہے اور اس میں وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے آٹھ آئسولیشن رومز اور میڈیکل، نرسنگ اور سروس سٹاف کے لئے گیارہ کمرے تعمیر کئے جائیں گے۔ س حصے میں بھی دیواروں پرجپسم بورڈز کی تنصیب کا کا مکمل ہو چکا ہے جبکہ بجلی کی وائرنگ اور الارم سسٹم پر کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ باتھ رومزمیں سیوریج لائنز اورپانی کے پائپوں کی وائرنگ کے ساتھ ساتھ فرش پر ٹائلز لگانے کا کام کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: