العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) کربلا میں کوویڈ 19 کے متاثرین کے لئے وقف شدہ قبرستان میں کورونا سے وفات پا جانے والے افراد کےغسل وکفن کے لئے تعمیر کردہ غسل خانہ کھولنے کی تیاری کر رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) کربلا میں کوویڈ 19 کے متاثرین کے لئے وقف شدہ قبرستان میں کورونا وبائی مرض سے وفات پا جانے والے افراد کےغسل اور کفن کے لئے تعمیر کردہ غسل خانہ کھولنے کی تیاری کر رہا ہے۔
العباس فائٹنگ سکواڈ کے نگران میثم الزیدی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تعمیر کے دوران تمام ضروری حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ یہ منصوبہ شہریوں کی جانب سے کی گئی درخواستوں کے جواب میں اعلی مذہبی اتھارٹی کے نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی کی خصوصی ہدایات پر شروع کیا گیا تھا۔

انہوں نے وضاحت کی: " کربلا کے گورنرنے اس منصوبے کی منظوری کے بعد بلدیہ کربلا کو اس منصوبے کے لئے جگہ کی تلاش اور کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو اس منصوبے کے لئے طبی و تکنیکی معیارات تعین کرنے کی ہدایت کی۔ اس منصوبے کو لوکل گورنمنٹ کربلا، محکمہ صحت اور بلدیہ عظمیٰ سے باقاعدہ منظوری ملنے کے بعد شروع کیا گیا ۔

انھوں نے کہا: " اس منصوبے کے تمام اخراجات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے ادا کیے ہیں۔"

انھوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں کو غسل دینے کا عمل مفت ہو گا اور اس مقصد کے لئے کوئی چندہ نہیں لیا جائے گا اور بریگیڈ جو کچھ کر رہا ہے اس کا مذہبی ، انسانی اور قومی فریضہ ہے۔"

انہوں نے کہا:العباس فائٹنگ سکواڈ کی قیادت اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کچھ عہدیدار اس فلاحی اقدام کے پہلے عطیہ دہندگان میں شامل تھے۔

العباس فائٹنگ سکواڈ کے جوان کورونا سے وفات پانے والوں کے غسل وکفن اور دفن کرنے کے تمام کام انجام دیں گےاور عام قبرستان میں بھی کورونا سے وفات پانے والے افراد کی تدفین کا عمل سکواڈ کے تربیت یافتہ جوانوں کے زیر نگرانی انجام دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ غسل خانہ کربلا میونسپل انتظامیہ اور کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے منظور شدہ صحت کے معیارات کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےانجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے عملہ تعمیرکیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: