عراق میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عیدالاضحیٰ 31جولائی کو ہو گی(دفتر آیت اللہ سیستانی)

نجف اشرف میں موجود اعلی دینی قیادت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے لہٰذا کل بروز بدھ 22جولائی 2020ء کو ذی الحجہ 1441ھجری کی پہلی تاریخ ہو گی۔

اس اعلان کی بناء پر عید الاضحیٰ بروز جمعہ 31جولائی 2020ء کو ہو گی۔

خدا سے دعا ہے کہ وہ اس مہینے اور عید کو تمام مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لیے خیر و برکت اور نہ ختم ہونے والی خوشیوں کی ابتداء قرار دے۔ دنیا کو وبائی امراض اور دہشت گردوں سے نجات دے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: