واسط گورنریٹ کے ذیلی علاقے الحيّ کے حسینی مواکب کی جانب سے مختلف قسم کے خشک و تر غذائی مواد پر مشتمل فوڈ پیکٹس ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔

عراق میں موجود تمام حسینی مواکب کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران میں غریب گھرانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس عالمی وبا کے آغاز سے لیکر اب تک اعلی دینی قیادت کی ہدایات اور روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ساتھ بڑھ چڑھ کر مسلسل ضرورت مند خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں۔
اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر واسط گورنریٹ کے ذیلی علاقے الحيّ کے حسینی مواکب کی جانب سے مختلف قسم کے خشک و تر غذائی مواد اور گوشت پر مشتمل فوڈ باسکٹس ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی جارہی ہیں۔
الحيّ کے مواکب حسینی کے سربراہ الحاج علاء كاظم خواف نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بحرانی صورتحال کے تناظر میں ہماری یونٹ نے متاثرہ کنبوں سے معاشرتی یکجہتی اور انھیں معاونت فراہم کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر امدادی کاروائیاں شروع کی ہیں جو بحران کے اختتام تک جاری رہیں گی۔
انہوں نے مزید کہا: "ہمارے پاس ایک خصوصی ڈیٹا بیس اور ٹائم ٹیبل موجود ہے جو اس علاقے کے لحاظ سے متاثرہ خاندانوں میں فوڈ باسکٹس کی تقسیم کے لئے بنایا گیا ہے۔ ہم تمام تر حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے علاقے کے تمام حصوں میں امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے غذائی اشیاء تقسیم کر رہے ہیں۔ ان کھانے کی ٹوکریوں میں تازہ اور خشک غذائی اجزاء کے ساتھ ساتھ خشک دودھ اور بچوں کی غذائی ضروریات بھی موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: یہ امدادی کاروائیاں صرف غذائی مواد کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ ہم نے بہت سارے غریب خاندانوں کو مالی امداد بھی فراہم کی ہے۔ جبکہ کچھ نوجوانوں کو شادی کے اخراجات پورے کرنے کے لئے بھی امداد دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہم متاثرہ دکانداروں کو کرائے کی مد میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔"
انہوں نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا "ضرورت مند خاندانوں کے لئے ہم جو کچھ کررہے ہیں وہ بہت کم ہے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالٰی وطن عزیز کو اس وبائی آفت سے نجات عطا فرمائے۔"
واضح رہے کہ اعلی دینی قیادت کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے (مرجعيّة التكافل) کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کیا تھا جس کے تحت اس بحرانی صورتحال میں مالی طور پر کمزور خاندانوں کی امداد شروع کی گئی تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اکثر عراقی شہروں میں کرفیو کے نفاذ سے متاثر ہونے والے لوگوں تک ضروریات زندگی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنے تمام سیکشنز اور کربلا میں موجود ان کے متعلقہ اداروں کو اس پروگرام میں حصہ لینے کی دعوت دی تھی، اس کے علاوہ ریلیف اور سپوٹ یونٹ، وفاء مہم پروگرام، عباس عسکری یونٹ کے ذیلی ڈویژنز سمیت عراق کے دوسرے علاقوں میں موجود روضہ مبارک سے وابستہ تمام اداروں سمیت مواکب اور این جی اوز کو اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنے کی اپیل کی گئی تاکہ مل کر غریب اور متاثرہ خاندانوں کی مکمل اور بھرپور مدد کو ممکن بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: