روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نےتصدیق کی ہے کہ دارالحکومت بغداد کے ابن القف اسپتال میں پانچویں الحیات کورونا یونٹ کا 70 فیصد سے زائد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ اس منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے ہر ممکن کوشش کررہا ہے اورمنصوبے پرکام مرتب کردہ شیڈول اور مطلوبہ تکنیکی اور طبی مواصفات کے مطابق مسلسل جاری ہے۔
اس منصوبے کے نگران انجینئر کرار بریہی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ اس منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے ہر ممکن کوشش کررہا ہے اور تمام مشکلات اور شدید موسمی حالات کے باوجود منصوبے پرکام مرتب کردہ شیڈول اور مطلوبہ تکنیکی اور طبی مواصفات کے مطابق مستقل طور پر جاری ہے۔ یہ منصوبہ کچھ دن میں مکمل کر لیا جائے گا اور یہ عمارت کورونا سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ "
انہوں نے مزید کہا: "یہ یونٹ 5000 مربع میٹر کے وسیع رقبے اور 118 انفرادی کمروں اور بیس سے زیادہ طبی ، انتظامی اور خدماتی کمروں پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کی بر وقت تکمیل کے لئے یونٹ کو تین حصوں میں ترتیب دیا گیا ہے اور بیک وقت تینوں حصوں پر کام تیزی سے جاری ہیں۔ "
حالیہ کئے جانے والے کاموں کی تفصیلات یہ ہیں:
- ثانوی چھتوں کی تنصیب۔
- سپلٹ یونٹس کے بیرونی حصوں کی فکسنگ۔
- تازہ ہوا کے نظام اور ائیر سٹرلائزیشن سسٹم کے حصوں کی فکسنگ۔
- باتھ رومز کی دیواروں کی تنصیب۔
- پانی کی وائرنگ۔
- منصوبے کے تین حصوں کو ملانے والے راستے کی کلیڈنگ۔
- دروازوں کی تنصیب۔
- دیواروں کو پینٹ کرنے کی تیاری ۔"