بابل گورنریٹ کے مرجان میڈیکل سٹی میں ساتویں الحیات کورونا یونٹ کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے بابل گورنریٹ کے مرجان میڈیکل سٹی میں ساتویں الحیات کورونا یونٹ کے منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ اس طبی منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئےغیر معمولی کوششیں کرتے ہوئے روزانہ (15) گھنٹوں سے زائد کی اوسط سے کام کر رہا ہے۔ یہ طبی منصوبہ بابل گورنریٹ میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو وائرس کے باعث ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے معاونت فراہم کرنے اور اس وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کے لئے انتظامی اور طبی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لئے اعلی دینی قیادت کی خصوصی ہدایات پر انسانی ہمدردی کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔
اس منصوبے کے نگران انجینئر علی الحر نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "ہمارے عملہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ اور میڈیکل افیئر ڈویژن کی براہ راست نگرانی میں مرتب کردہ اوقات اور تکنیکی اور طبی مواصفات کے مطابق کام کر رہا ہے۔
شدید گرم موسم اور دیگر مشکلات کے باوجود تعمیراتی مراحل تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "اس منصوبے کا کل رقبہ (3500) مربع میٹر ہے اور اس میں (20) کلینکل ، انتظامی اور خدماتی کمروں کے علاوہ مریضوں کے لئے 98 انفرادی کمرے بھی شامل ہیں۔ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے اسے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اس منصوبے کا پہلا حصہ 800 مربع میٹر پر محیط اور 42 کمروں پر مشتمل ہے۔ اس حصے میں دیواروں اور چھتوں کی تنصیب کا عمل جاری ہے جبکہ سینیٹری کا کام بھی متوازی طور پر کیا جا رہا ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا: "دوسرے حصے میں سینیٹری پائپس کی تنصیب کی تکمیل کے بعد ڈیزائن کے مطابق لوہے کے ڈھانچے اور دیواروں کو نصب کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے جبکہ تیسرا حصہ ، جس کا رقبہ ہے 1100 مربع میٹر اور اس میں مریضوں کے لئے (14) نفرادی کمروں کے علاوہ (14) کلینکل ، سروس اور انتظامی کمرے اور باتھ رومز ہیں۔ اس حصےکی ٹھوس بنیادیں ڈالنے کا کام مکمل ہوچکا ہے ، اور اس کے اسٹیل ڈھانچے کو نصب کرنے کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: