العباس فائٹنگ اسکواڈ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو ان کے گھروں میں ہی طبی خدمات فراہم کر رہی ہے۔

العباس فائٹنگ اسکواڈ (پاپولر موبلائزیشن کی بریگیڈ / 26 ) کی ریپڈ رسپانس ٹیم کرکوک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور آپریشنز اور ایمرجنسی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے قصبہ البشیر میں مسلسل ساتویں روز کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو ان کے گھروں میں ہی طبی خدمات فراہم کر رہی ہے۔۔

العباس فائٹنگ اسکواڈ (پاپولر موبلائزیشن کی بریگیڈ / 26 ) کی ریپڈ رسپانس ٹیم کے رضاکار اس مہم کے ذریعے ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وبائی مرض سے متاثرہ لوگوں کے لئے خدمات اور طبی نگہداشت کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جہاں تک واسط شہر کا تعلق ہے تو اس ٹیم کا طبی عملہ گھروں میں قرنطین کئے گئے کورونا مریضوں کا علاج کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ریپڈ رسپانس ٹیم تمام مشکلات کے باوجود کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو طبی خدمات فراہم کرنے کےعلاوہ آکسیجن بھی مہیا کرتی ہے تاکہ گھروں میں موجود متاثرہ افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے اور ان کی بہترین دیکھ بھال کی جاسکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: