ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی بغداد / الکرخ یونٹ سے وابستہ مواکب کی جانب سے دیوانیہ میں 1500 سے زائد ضرورت مند خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی ذیلی یونٹس اور علاقائی مواکب (مرجعيّة التكافل) پروگرام کے تحت اپنی تمام انسانی اور مادی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات اُن غریب اور متاثرہ خاندانوں کو غذائی مواد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں کہ جو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے گئے کرفیو سے معاشی طور متاثر ہوئے ہیں اور انھیں اپنی روزمرہ ضروریات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اسی ضمن میں ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی بغداد / الکرخ میں موجود ذیلی یونٹ نے علاقائی مواکب کے تعاون سے جمعہ (24 جولائی ، 2020) کو انسانی ہمدردی کے تحت الدیوانیہ کے آل بدير شہر میں امدادی قافلہ روانہ کیا۔

یہ قافلہ 25 گاڑیوں پرمتشمل تھا جو وہاں پر رہنے والے متاثرہ اور ضرورت مند خاندانوں کی امداد کے لئے کھانے کی مختلف اشیاء لے کرروانہ ہوا تھا۔

ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے سربراہ قاسم رحیم المموری نے کہا کہ یہ امدادی مہم گذشتہ امدادی کاروائیوں کا تسلسل ہے کہ جوریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن نے ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے لیکراب تک متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لئے کی ہیں اور دیوانیہ کا البدیر شہرامدادی قافلوں کے لئے منتخب کردہ علاقوں میں سے ہے۔
.
اس سلسلے میں ، بغداد / الکرخ یونٹ کے سربراہ ، حاجی حیدر السوڈانی نے کہا: "آج ہمارے مواکب 1500 سے زائد متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے خوراک اور امدادی اشیاء پر مشتمل 20 سے زیادہ گاڑیاں لے بغداد سے آل بدير شہر روانہ ہوئے ہیں۔ اس بحرانی صورتحال میں متاثرہ خاندانوں کی امداد کرنا ہمارے فرائض کا حصہ ہےاور یہ امدادی مہم اعلی دینی قیادت کی ہدایات کے مطابق مکمل جانچ پڑتال کے بعد ضرورت مند اور متاثرہ خاندانوں میں امداد کی فراہمی کے لئے عمل میں لائی گئی ہے۔

آل بدير کے شہریوں نے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن سے وابستہ دیوانیہ یونٹ کے سربراہ الحاج کرار الزبھاوی کے توسط سے اس امدادی مہم پر بغداد / الکرخ یونٹ اور اس سے وابستہ مواکب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: