تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ نے طالبات کے لئے حوزوی علوم میں ایک نئے آن لائن تعلیمی مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت سے وابستہ تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ نے طالبات کے لئے حوزوی علوم میں ایک نئے آن لائن تعلیمی مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہےجو ان سطحوں کا تعارفی مرحلہ ہے جو مقدمات کا مرحلہ مکمل کرنے والی طالبات کے لئے مخصوص ہوگا۔
انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر حسین الترابی نے الکفیل نیٹ ورک کو تعلیمی مرحلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے میں تعلیمی مضامین درج ذیل ہیں:
- فقہ (شرائع الإسلام ج1/ تأليف المحقّق الحلّيّ(قدّس سرّه)).
- أصول فقہ (الحلقة الأولى/ تأليف السيد الشهيد محمد باقر الصدر(قدّس سرّه)).
- البلاغة (تهذيب البلاغة/ الدكتور عبد الهادي الفضلي).
- نظريّة المعرفة (المدخل إلى نظريّة المعرفة/ تأليف الشيخ غلام رضا الفيّاضي).
- علم الصرف (مختصر الصرف/ تأليف الدكتور عبد الهادي الفضلي).
- النحو (الباب الرابع من كتاب مغني اللبيب/ تأليف ابن هشام الأنصاري)۔
انہوں نے مزید کہا: اس مرحلے میں مطالعے کا دورانیہ ایک سال ہے ، اور اس مرحلے کے تعلیمی سال کے اختتام پر ایک جامع تحریری امتحان لیا جائے گا جس میں پاس ہونے کے لئے 60٪ نمبر حاصل کرنا لازمی ہیں۔ اس مرحلے میں اسباق سے متعلقہ نوٹس لکھنے کی ذمہ داری خصوصی طور پر طالبات پر عائد ہو گی اورادارہ اسباق سے متعلق کوئی تحریر یا نوٹس فراہم نہیں کرے گا کیونکہ اس مرحلے کا مقصد طالبات کو اعلی تعلیم کے لئے تربیت دینا اور انھیں یہ سکھانا ہے کہ اپنے آپ پر انحصار کیسے کریں۔ اس مرحلے میں انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسرز کی نگرانی میں کسی موضوع پر کوئی ڈسکشن سیشن نہیں رکھا جائے گا بلکہ طالبات اپنی مدد آپ کے تحت مباحثے کے لئے اپنے گروپ بنائیں گی۔
انہوں نےاپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا ، "سطحوں کے تعارفی مرحلے کو مکمل کرنے کے بعد ہم انشااللہ سطحوں کا وہ مرحلہ شروع کریں گے جس کے نصاب فقہ میں (اللمعة الدمشقیة والمكسب) اور اصول فقہ کے نصاب میں (حلقات الأصول وكفاية الأصول) شامل ہے۔ اس مرحلے میں کئی سطحیں ہیں ، جن کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا: " وہ تمام طالبات جو سطحوں کے تعارفی مرحلے میں داخلہ لینے کی خواہش مند ہیں مندرجہ ذیل شرائط کے مطابق داخلہ لے سکتی ہیں:

- پہلا؛ مندرجہ ذیل دستاویزات پر مشتمل ایک مکمل فائل بھیجے

شناختی کارڈ یا قومی کارڈ کی ایک کاپی

- مرجعیت کے مقامی نمائیدے سے تصدیقی دستاویز

- مڈل یا اس کے مساوی گریجویشن سرٹیفکیٹ۔

- دوسرا؛ اس دینی تعلیمی ادارے سے تصدیقی سرٹیفکیٹ اور رزلٹ کارڈ کی فراہمی جہاں سے طالبہ نے مقدمات کا مرحلہ پاس کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: