القمر کلچرل فورم کی جانب سے مختلف علمی اور فکری موضوعات پر سلسلہ وار آن لائن ثقافتی ورکشاپس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سےوابستہ القمر کلچرل فورم نے مختلف علمی اور فکری موضوعات پر سلسلہ وار ثقافتی ورکشاپس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ ان ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد معاشرے کے مختلف طبقات کی علمی و فکری صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

فورم کے انچارج شیخ حارث الداحی نے الکفیل نیٹ ورک کو اس حوالے سے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ثقافتی ورکشاپس پروگرام ایک انٹرایکٹو پروگرام ہے جس میں یونیورسٹی پروفیسرز اورحوزہ علمیہ کے اساتذہ پر مشتمل گروپ مختلف علمی وفکری موضوعات پر لیکچر دیں گے۔ یہ ورکشاپس مواصلاتی پروگراموں کے ذریعے آن لائن نشر کی جائیں گی کہ جن میں مذہبی ، لغوی ، نفسیاتی ، تاریخی ، معاشرتی ، مذہبی اور دیگر فکری وثقافتی موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا: "یہ منصوبہ معاشرے میں ثقافتی اور علمی آگاہی کے فروغ کے لئے شروع کیا گیا ہے تاکہ معاشرے کے مختلف طبقات کو میڈیا اور کمیونیکیشن میں پائے جانے والے گمراہ کن عناصر کے بارے مٰیں آگاہی دیتے ہوئے معاشرتی خطرات اور برائیوں سے بچا جاسکے۔ کیونکہ اس پروجیکٹ کی ٹیم کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھ نہیں سکی تھی اس لئے اب آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے یہ سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان سرگرمیوں کا مقصد معاشرے کے تمام افراد ، خاص طور پر ان لوگوں کے ساتھ جو 2018 اور 2019 میں اس فورم کے سابقہ ​​تربیتی کورسز میں حصہ لے چکے ہیں، کے ساتھ بات چیت اور ثقافتی رابطوں کو جاری رکھنا ہے۔

ان تمام سرگرمیوں میں شریک ہونے کے لئے القمر ثقافتی کانفرنس کے مواصلاتی چینلز کے ذریعے یا 009647726563473 نمبر یا مرکز کے ٹیلیگرام چینل میں ممبرشپ کے ذریعے رکنیت حاصل کی جاسکتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: