ہندوستان میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی اردو ویب سائٹ کے افتتاح کے فوراً بعد ویب سائٹ میں موجود نیابت میں زیارت کے سیکشن میں نام درج کرنے والوں کا رش

زیارت کے لیے نام درج کرنے والوں کا منظر
حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی اردو ویب سائٹ الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے پہلے سالانہ جشن امیرالمومنین(ع) میں افتتاح کے بعد جشن کی انتظامی کمیٹی کی طرف سے نمائش گاہ میں رکھے ہوئے بڑے بڑے مانیٹرز میں موجود ویب سائٹ کے اہم سیکشن نیابت میں زیارت پر جب لوگوں کی نظر پڑی تو نیابت میں زیارت کے لیے نام درج کرنے والوں کا رش لگ لگایا۔ اس سیکشن کے ذریعے اہل بیت(ع) کے چاہنے والے اپنی مادری زبان میں استفادہ کر سکتے ہیں۔
جشن امیرالمومنین(ع) میں لگائی گئی نمائش کی جگہ کا ڈیزائن روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انٹر نیٹ کے شعبے کے سربراہ جناب سید حیدر مامیثہ نے اس انداز میں تیار کیا ہے کہ ہر آنے والا مہمان یہ محسوس کرتا ہے کہ گویا کہ وہ روضہ مبارک میں موجود ہے نمائش گاہ کا ڈیزائن روضہ مبارک کے ایوانوں کی مانند ہے کہ جہاں روضوں کی تصویریں لگی ہوئی ہیں۔
آنے والے معزز مہمانوں نے اس ویب سائٹ اور سیکشن کو بہت سراہا اور کہا: دل میں زیارت کا شوق رکھنے والوں کے لیے اس ویب سائٹ نے مسافتوں کو ختم کر دیا ہے۔ نیابت میں زیارت کے لیے نام درج کرنے والے ہر ہر مومن کی طرف سے حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے خدام حضرت عباس علیہ السلام اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضے میں جا کر زیارت پڑھتے ہیں اور ہر ایک کی طرف سے الگ الگ دو رکعت نماز ادا کرتے ہیں۔
روضہ مبارک کا عملہ ویب سائٹ میں آنے والوں معزز مہمانوں کی خواہشات، مطالبات اور احساسات کا خیر مقدم کرتا ہے اور رابطہ کرنے والے ہر شخص کو جواب لکھتا ہے۔
اس بات کا ذکر بھی کرتے چلیں کہ حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے فکر و ثقافت کے سیکشن کے تحت کام کرنے والے انٹرنیٹ کے شعبہ نے اپنی عربی، فارسی، انگلش، ترکی اور اردو کی ویب سائٹ میں جنت البقیع اور روضہ مبارک عسکریین(ع) کے لیے بھی ایک خاص سیکشن مختص کیا ہے۔
روضہ مبارک کا خاص عملہ عراق اور بیرون عراق میں موجود تمام مقدس مقامات اور روضوں کی زیارت کے لیے کسی وجہ سے نہ آ سکنے والے محبانِ اہل بیت(ع) کے لیے نیابت میں زیارت پڑھنے کے لیے ہر وقت تیار ہے آپ کسی بھی وقت، دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کی ویب سائٹ پر آ کر نام درج کریں اور اپنے اور اپنے عزیزوں کی نیابت میں زیارت اور نماز پڑھوائیں اور بیٹھے بیٹھے اپنے اوراپنے عزیزوں کے لیے زادِ آخرت جمع کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: