آلعباس فائٹنگ اسکواڈ کی جانب سے وزارت تیل کے ہیڈکوارٹر میں صفائی اور جراثیم کش مہم چلائی گئی ہے۔

دارالحکومت بغداد میں آلعباس فائٹنگ اسکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی بریگیڈ / 26) کے نمائندوں نے وزارت تیل کی جانب سے کی جانے والی اپیل پر فوری ردعمل دیتے ہوئے وزارت کے ہیڈکوارٹر میں صفائی اور جراثیم کش مہم چلائی گئی ہے۔ یہ مہم عالمی وبائی مرض کووڈ۱۹ کی روک تھام کے لئے سکواڈ کی قیادت کی خصوصی ہدایات پر انجام دی گئی ہے۔
اسکواڈ کے مرکزی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شدید گرم موسم کے باوجود وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے یہ صفائی مہم چلائی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الجود کمپنی کے تیار کردہ خصوصی مواد اور اسٹرلائزر اور جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے وزارت تیل کے ہیڈ کوارٹرمیں صفائی اور جراثیم کشی کی یہ مہم مکمل کی گئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: