اہم خبر: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں نماز عید ادا نہیں کی جائے گی

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ڈپٹی سیکرٹری عبّاس موسى أحمد نے اعلان کیا ہے کووڈ19 کے حوالے کربلا کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری ہونے والی ہدایات اور تعلیمات پر روضہ مبارک پہلے دن سے عمل کر رہا ہے اور انہی ہدایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس مرتبہ عید الاضحی(1441ھ) کی نماز روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں باجماعت ادا نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی سیکرٹری نے واضح کیا کہ موجودہ طبی صورت حال اور کربلا کے محکمہ صحت کی طرف سے اجتماعات سے گریز کی ہدایت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک نے (15 رجب 1441هـ) بمطابق (11 مارچ 2020ء) کو زائرین کی صحت و سلامتی اور محکمہ صحت کی ہدایات کے پیش نظر نماز جماعت کا قیام روک دیا تھا۔

اس حوالے سے اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) نے بھی کووڈ19 کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال میں نماز جماعت سے منع کیا تھا۔

اعلی دینی قیادت سے پوچھا گیا سوال اور اس کا جواب:

سوال: ان دنوں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھا جا رہا ہے لہذا اعلی دینی قیادت کے نزدیک ان ایام میں نماز جماعت میں شرکت کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: اس قسم کے اجتماعات کو ممنوع قرار دیئے جانے کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے لہذا اس ممنوعیت کی پابندی کرنا اور اسے سنجیدہ لینا واجب ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: