روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے حرم کو دھونے اور معطر کرنے کا عمل مکمل ہو گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کئیر سیکشن کے ارکان نے گزشتہ رات حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح والے ہال اور اس کی دیواروں کے دھونے کا عمل شروع کیا تھا کہ جو دن نکلنے سے پہلے خوش اسلوبی سے مکمل کر لیا گیا۔

اس مقدس مقام کو آب فرات سے دھونے اور اسے معطر کرنے کے لیے مذکورہ سیکشن نے خاص انتظامات کیے تھے اور اس باشرف کام کے لیے مخصوص افراد کا انتخاب کیا گیا تھا۔

دھونے اور جگہ کے خشک ہونے کے بعد دوبارہ سے قالین بچھا دئیے گئے اور دیواروں میں موجود ریکس میں قرآن، مفاتیح الجنان اور دیگر دعاوں و زیارات کی کتابیں رکھ دی گئیں اور پھر ضریح مبارک والے ہال کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا۔

واضح رہے کہ حضرت عباس(ع) کی ضریح والے ہال اور اس سے ملحقہ حصہ کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا حرم کہا جاتا ہے اور فقہی حوالے سے بھی اس حصہ کے روضہ مبارک کے باقی حصوں سے الگ احکام ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: