مرکز خاندانی ثقافت کی طرف سے آن لائن جناب سارہ(ع) معلوماتی مقابلہ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مرکز خاندانی ثقافت نے عید الاضحی کی مناسبت سے آن لائن معلوماتی مقابلہ کا انعقاد کیا ہے کہ جسے جناب سارہ(ع) برقی مقابلہ {مسابقة السيّدة سارة(عليها السلام) الإلكترونيّة} کا نام دیا گیا ہے یہ مقابلہ عید کے چار دن جاری رہے گا اور اس میں صرف خواتین شرکت کریں گیں۔
یہ مقابلہ ان مقابلوں کی سلسلہ وار کڑی ہے کہ جو خواتین کی معلومات میں اضافہ کے لیے گزشتہ کافی عرصہ سے مختلف دینی وثقافتی مناسبات پر مذکورہ بالا مرکز کی طرف سے منعقد کیے جاتے رہے ہیں۔
مرکز کی انچارج محترمہ اسمان ابراہیم نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے اس مقابلے کے علاوہ بھی ہم کورونا کی وباء کے پھیلنے اور لاک ڈاؤن کے دوران کئی معلوماتی مقابلوں کا برقی طور پر انعقاد کر چکے ہیں تاکہ اس عرصہ میں خواتین کے فراغت کے اوقات کو ثمرآور بنایا جا سکے اور اس مقابلے کا مقصد بھی گھر میں ہی رہ کر ایک مفید مصروفیت اور معلومات میں اضافہ ہے۔
جناب سارہ(ع) برقی مقابلہ {مسابقة السيّدة سارة(عليها السلام) الإلكترونيّة} میں سوالات کا محور حج اور اس سے وابستہ تاریخی سوالات ہیں اس مقابلہ میں شرکت کے لیے درج ذیل لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://forms.gle/W4gRLaUmDx8RHuhP8

مزید معلومات کے لیے اس لنک کو برقی طور پر دبائیں:

https://t.me/thaqafaasria1

اس کے علاوہ ان معاشرتی برقی صفحات سے بھی اس سلسلہ میں استفادہ کیا جا سکتا ہے:

انسٹا گرام: (thaqafa_ausaria)
ٹیلی گرام: (https://t.me/thaqafaasria1)
فيس بک: (https://www.facebook.com/thaqafaasria1)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: