جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس روضہ حضرت عباس(ع) کا واٹر اسٹیشن روزانہ لاکھوں لیٹر پینے کا پانی فراہم کرتا ہے

روضہ حضرت عباس(ع) کا واٹر اسٹیشن ان اہم یونٹس میں سے ایک ہے کہ جو زائرین کی خدمت کے لیے قائم کیے گئے ہیں اس یونٹ کی ذمہ داری زائرین کو پینے کے پانی کی فراہمی ہے، خاص طور پر جب مختلف مناسبات پر ملینز زائرین کربلا آتے ہیں تو واٹر سٹیشن اس ذما داری کو بااحسن طریقے سرانجام دینے کے لیے اپنی پیداوار کو آخری حد تک بڑھا دیتا ہے۔ اس مقصد کے لیے واٹر سٹیشن میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور مشینری کو بروے کار لایا گیا ہے۔

انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کی طرف سے قائم کردہ اس واٹر سٹیشن کے انچارج انجینیئر بسام ہاشمی نے بتایا: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) زائرین کو جو خدمات فراہم کرتا ہے ان میں سے ایک پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی ہے اور خاص طور پر موسم گرما میں پانی زائرین کی اہم ترین ضروریات کا جزء بن جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا: اس تین منزلہ واٹر اسٹیشن میں تقریبا (44000 لیٹر / فی گھنٹہ) پینے کا پانی (آر او) تیار ہوتا ہے۔ اس پلانٹ میں خام پانی کے لیے (268.000 لیٹر) پانی کی گنجائش کا ٹینک ہے جبکہ فلٹر شدہ پانی کے لیے (87.000 لیٹر) پانی کی گنجائش کا ٹینک ہے اور پینے کے پانی (R.O) کے لیے (100.000 لیٹر) پانی کی گنجائش کا ٹینک مختص کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں انھوں تفصیل بتاتے ہوئے کہا: اس سٹیشن میں سب سے پہلے دریا کے پانی کو مٹی، ریت اور کسی بھی قسم کے دیگر ذرات سے پاک کیا جاتا ہے۔ پھر دوسرے مرحلہ میں پانی میں سے کسی بھی قسم کی بو اور کلورین کو ختم کیا جاتا ہے۔ ان دو مراحل سے گزرنے کے بعد بھی یہ خالص پانی پینے کے لئے موزوں نہیں ہوتا البتہ اس کا استعمال کھانا پکانے اور دھونے کے لئے کیا جا سکتا ہے لہذا ان دو مراحل سے گزرنے والے پانی کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مضیف اور کچن کو سپلائی کیا جاتا ہے تاکہ اسے مذکورہ بالا استعمال میں لایا جا سکے۔

ان مذکورہ دو مراحل سے گزرنے والے پانی کو پینے کے قابل بنانے کے لیے فلٹرنگ اور صفائی کے تیسرے مرحلہ سے گزارا جاتا ہے جس کے بعد یہ پانی پینے کے لیے تیار ہو جاتا ہے اور اس کے استعمال کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اسے پینے کے لیے فراہم کرنے سے پہلے الٹرا وایلیٹ جراثیم کش شعاعوں سے گزارا جاتا ہے۔

اس پانی کے معیار کو جانچنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر لیباٹری ٹیسٹ بھی کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: