عباس عسکری یونٹ کورونا سے نمٹنے کے لیے اپنی کاوشوں کو جاری رکھے ہوئے ہے

عباس عسکری یونٹ کے اہلکار تمام عراقی گورنریٹس میں کورونا سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں انہی کاوشوں کے ضمن میں ہر شہر میں موجود عباس عسکری یونٹ کی کویک رسپانس میڈیکل ٹیم بھی کورونا سے متاثرہ مریضوں کوعلاج معالجے کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

قریۃ بشیر اور لیلان کے علاقے میں اپنے گھروں میں معاشرتی دوری اختیار کیے ہوئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کو عباس عسکری یونٹ کی طبی ٹیم علاج اور آکسیجن فراہم کر رہی ہے اور ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

اس وبائی صورتحال سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے عباس عسکری یونٹ کے اہلکار دیوانیہ اور واسط گونریٹ میں بھی اس وقت کورونا سے متاثرہ مریضوں کو طبی امداد دے رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں میں مسلسل جراثیم کش اسپرے بھی کر رہے ہیں۔

اس بات کا بھی ذکر کرتے چلیں کربلا میں عباس عسکری یونٹ نے کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے ایک خاص قبرستان اور ان کے غسل و کفن کی جگہ تعمیر کی ہے کہ جہاں یونٹ کے اہلکار کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو وصول کرتے ہیں ہیں اور شرعی طور پر انھیں غسل و کفن دینے اور نماز جنازہ پڑھنے کے بعد اس قبرستان میں دفن کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: