مرکز برائے خاندانی ثقافت کی طرف سے عید غدیر کے بارے میں آن لائن معلوماتی مقابلہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے مرکز برائے خاندانی ثقافت عید غدیر کے موقع پر خواتین کے لئے ایک معلوماتی مقابلے کا انعقاد کیا ہے کہ جس میں غدیر سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔

اس بارے میں میں مذکورہ بالا مرکز کے انچارج اسمھان ابراہیم نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے ہے کہ یہ مقابلہ بھی ہمارے ان پروگراموں کا تسلسل ہے کہ جو ہم مختلف دینی مناسبات پر منعقد کرتے رہتے ہیں۔ اس مرتبہ ہم نے امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام شام کے اعلان ولایت و جانشینی کی مناسبت سے آن لائن مقابلے کا انعقاد کیا ہے۔

اس مقابلہ میں ہماری کمیٹی نے عید غدیر سے متعلق بیس سوالات تیار کیے ہیں تمام سوالات کا جواب دینے والی آٹھ خواتین کو انعامات دیے جائیں گے اور اگر تمام سوالات دینے والی خواتین کی تعداد آٹھ سے زیادہ ہوئی تو ان کے درمیان قرعہ اندازی کی جائے گی۔

اس مقابلہ میں شرکت کے لیے درج ذیل لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://forms.gle/W4gRLaUmDx8RHuhP8

مزید معلومات کے لیے اس لنک کو برقی طور پر دبائیں:

https://t.me/thaqafaasria1

اس کے علاوہ ان معاشرتی برقی صفحات سے بھی اس سلسلہ میں استفادہ کیا جا سکتا ہے:

انسٹا گرام: (thaqafa_ausaria)
ٹیلی گرام: (https://t.me/thaqafaasria1)
فيس بک: (https://www.facebook.com/thaqafaasria1)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: