العمید یونیورسٹی میں تدریسی ہالوں اور لیبارٹریوں پر مشتمل نئے کمپلیکس کا اضافہ

العمید یونیورسٹی نے اپنی عمارت کی توسیع کے منصوبہ کے تحت تدریسی ہالوں اور تعلیمی لیبارٹریوں پر مشتمل ایک نئے کمپلیکس کا اضافہ کیا ہے کہ جو ہر حوالے سے عالمی معیار کے مطابق ہے۔

اس بارے میں العمید یونیورسٹی میں چانسلر کے اداری معاون ڈاکٹر علاء جبر الموسوي نے بتایا ہے کہ العمید یونیورسٹی نے زیادہ سے زیادہ طلاب کو تعلیمی خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی عمارت میں توسیع کا فیصلہ کیا تھا کہ جس کے تحت ایک مختصر مدت میں یونیورسٹی میں بہت سے تدریسی ہالوں اور تعلیمی لیبارٹریوں کا اضافہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کیا کہ آٹھ بڑے تدریسی ہالوں اور مختلف شعبوں کی سولہ لیباٹریوں پر مشتمل ایک کمپلیکس تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ اس کے علاوہ دواء سازی کے کالج میں چار لیباٹریوں کا افتتاح کردیا گیا ہے اور عنقریب مزید آٹھ لیباٹریوں کا بھی افتتاح کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مستقبل کے منصوبہ کے بارے میں بتایا کہ ہم الیکٹرانک اور کمپیوٹر سے متعلق بھی کچھ لیبارٹریوں کو بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ جن پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: