کورونا کے خطرہ میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے عید غدیر کس طرح سے منائی

عید غدیر وہ دن ہے کہ جس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےلاکھوں مسلمانوں کے سامنے حضرت علی علیہ السلام کو اپنا جانشین مقرر کیا اور مسلمانوں کو حضرت علی علیہ السلام کی بیعت کرنے کا حکم دیا۔

اہل بیت کے چاہنے والے ہر سال اس پر مسرت موقع پر خاص اہتمام کرتے ہیں اور اس دن کو عید فطر اور عید قربان کی طرح مناتے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے بھی اس موقع پر خصوصی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں لیکن اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے سے تمام تقاریب کو ملتوی کرنا پڑا اور اعلی دینی قیادت اور محکمہ صحت کی ہدایات کی روشنی میں اس سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے جو پروگرام منعقد کیے گئے تھے یا جو سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں ان میں درج ذیل امور ذیل سر فہرست ہیں:

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ویب سائٹ الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے صفحہ (نیابت میں زیارت) کے ذریعے ہزاروں مومنین نے حضرت علی علیہ السلام کی زیارت اپنی نیابت میں ادا کروائی، جانشینی و خلافت کی مبارکباد پیش کی۔

الکفیل ریڈیو پر بھی اس دن کی مناسبت سے بہت سے پروگرام نشر کیے گئے۔

عید غدیر کے دن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے باب قبلہ اور ایوان طلا کا افتتاح کیا

دینی امور کے سیکشن نے شیخ حیدر عارضی نے غدیر کے موضوع پر دس دروس پر مشتمل پروگرام ریکارڈ کروایا یا کہ جنہیں اس موقع پر نشر کیا گیا

الکفیل پروڈکشن سنٹر نے بھی اس مناسبت پر بہت سے پروگراموں کو تیار اور نشر کیا کہ جن میں اس مناسبت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا تھا

اس موقع پر روضہ مبارک کے مختلف شعبوں اور ذیلی اداروں کی طرف سے سے معلوماتی مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اسی طرح سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اسلام کو پھولوں اور بینروں سے سجایا گیا اور خاص طور پر ضریح کو خصوصی طور پر پھولوں سے سجا نے کا اہتمام کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: