امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے خدام کا کورونا کے زمانے میں ماڈل جلوس

عید غدیر کے دن روضہ مبارک امام حسین(علیہ السلام) اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے خدام نے اس پر مسرت حضرت دینی مناسبت کو منانے کے لیے اعلیٰ دینی قیادت اور محکمہ صحت کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ماڈل جلوس برآمد کیا

دونوں مقدس روضوں کے خدام روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) میں اکٹھے ہوئے اور ہاتھوں میں پھول اور بینرز لیے ہوئے وہیں سے جلوس کا آغاز ہوا۔ تجدید بیعت کے مفاہیم پر مشتمل اشعار پڑھتے ہوئے جلوس کے شرکاء ما بین الحرمین سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں پہنچے کہ جہاں پر ایک مختصر تقریب پر جلوس کا اختتام ہوا۔

واضح رہے کہ اس جلوس میں شامل تمام افراد نے ماسک اور دستانے پہنے ہوئے تھے اور تمام لوگ ایک دوسرے سے فاصلے پر رہے۔

اٹھارہ ذی الحجہ عید غدیر کا دن ہے اور یہ عید خدا تعالیٰ اور آل محمد(ص) کی عظیم ترین عیدوں میں سے ہے، ہر پیغمبر نے اس دن عید منائی اور ہر نبی اس دن کی شان و عظمت کا قائل رہا ہے۔ آسمان میں اس عید کا نام "یوم العہد المعہود" ہے اور زمین میں اس کا نام "المیثاق المأخوذ و الجمع المشہود" ہے۔
غدیر کا دن کسی دوسرے دن جیسا نہیں ہے کیونکہ اس دن اللہ نے اپنے دین کو مسلمانوں کے لئے مکمل کیا اور اپنے نبی کو اپنے وصی و خلیفہ کے انتخاب کا حکم دیا اور جس کا انتخاب خدا کیا اسی کا انتخاب رسول اکرم(ص) نے بھی کیا کیونکہ اللہ نے خود نبی کے فعل اور قول کو اپنا قول و فعل کہا ہے جیسا کہ قرآن میں اس کی نص موجود ہے:
‘‘میرا حبیب و نبی اپنی مرضی سے کوئی کلام نہیں کرتا جب تک کہ میری وحی نازل نہ ہو جائے’’۔
سردار انبیاء، رسول اسلام حضرت محمد(ص) نے اپنے آخری حج کے موقع پر جس حج کو حجۃ الوداع کے نام سے یاد کیا جاتا ہے غدیر کے مقام پر ایک خطبہ ارشاد فرمایا جس میں امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیھما السلام کے خلیفہ اور اپنے وصی ہونے کا اعلان کیا۔
آئمہ طاہرین علیھم السلام کی بہت ساری روایات میں ملتا ہے کہ عید غدیر کو ہی عید اکبر کے نام سے یاد کیا گیا ہے اور اس کو تمام عیدوں پر فوقیت دی گئی ہے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: