تراث الانبیاء انسیٹیوٹ کی طرف سے محرّم میں آن لائن پروگراموں کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے تراث الانبیاء انسیٹیوٹ نے محرّم الحرام 1442هـ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر متعدد پروگراموں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

مذکورہ بالا انسٹی ٹیوٹ کے انچارج شیخ حسین ترابی نے اس بارے میں بتایا ہے کہ: ماہ محرم کی ابتداء سے ہی شروع کیے جانے والے پروگرام مندرجہ ذیل ہیں:

پہلا: پہلا پروگرام تین امور پر مشتمل ہے:

1- شہداء کربلا کے لیے ختم قرآن۔

2- بیماروں کی تندرستی کے سورۃ مزمل کی تلاوت۔

3- زیارت عاشوراء کہ جسے چالیس دن تک پڑھا جائے گا۔

دوسرا: کسی امام معصوم یا ان کے صحابی کے بارے میں معلوماتی مقابلہ کہ جو محرم کے مہینے کے تیسرے دن سے گیارہویں دن تک جاری رہے گا۔

تیسرا: خواتین کے لیے مختص پروگرام:

1- (مجالس عزاء) کہ جو انسٹاگرام پر منعقد ہوں گی۔

2- (علم حضرت عباس(ع)) کے نام سے پروگرام کہ جو انسٹاگرام پر نشر ہو گا۔

3- (أحيوا أمرنا) کے نام سے پروگرام کہ جو ٹیلی گرام پر نشر ہو گا۔

4- (ایک نصیحت) حسینی یوتھ کے لیے یہ پروگرام ٹیلی گرام پر منعقد ہو گا۔

یہ ٹیلیگرام کے ذریعہ ، حسینی نوجوانوں کے لئے ایک خصوصی پروگرام ہے۔

5- (كريم أهل البيت الإمام الحسن عليه السلام) کے نام سے پروگرام کہ جو ٹیلی گرام پر نشر ہو گا۔

یکم محرم سے 13محرم تک ہر روز پانچ مجالس عزاء کو نشر کیا جائے گا کہ جن کے اوقات درج ذیل ہیں:

(صبح 11 بجے ، شام 6 بجے ، رات 8 بجے، رات 10بجے ، رات کو 12 بجے)

ان مجالس سے مندرجہ ذیل علماء خطاب کریں گے:

١- سماحة حجّة الإسلام والمسلمين السيّد صادق الخرسان (دام عزّه).

٢- سماحة حجّة الإسلام والمسلمين السيد أحمد الاشكوري (دام عزّه).

٣- سماحة حجّة الإسلام والمسلمين السيد محمد علي بحر العلوم (دام عزّه).

ان کے علاوہ بھی کچھ دیگر خطباء اہل بیت کا ذکر کریں گے کہ جن کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: