ساتویں الحیات کورونا یونٹ بابل میں آکسیجن اور وینٹیلیشن سسٹمز کی تنصیب شروع

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا انجینیئرنگ مینٹینس سیکشن بابل گورنریٹ میں کورونا کووڈ19 سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے ساتویں الحیات یونٹ کو جلد سے جلد مکمل کرنے کے لیے دن رات کام کر رہا ہے تاکہ بابل گورنریٹ میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو وائرس سے نمٹنے کے لئے معاونت فراہم کی جا سکے۔ اس منصوبے کے تعمیراتی کام کافی حد تک مکمل ہو چکے ہیں اور دیگر کاموں پر تیزی سے کام جاری ہے آج کورونا یونٹ میں آکسیجن اور وینٹیلیشن سسٹمز کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے۔

مرجان طبی شہر میں تعمیر ہونے والے ساتویں الحیات یونٹ ہونے کا کل رقبہ (3500) مربع میٹر ہے اور اس میں (25) کلینکل، انتظامی اور خدماتی کمروں کے علاوہ مریضوں کے لیے 98 انفرادی کمرے بنائے گئے ہیں۔

منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے اسے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں پہلا اور دوسرا حصہ 800 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے اور اس میں 42 کمرے ہیں۔

جبکہ تیسرے حصہ کا رقبہ (1100) مربع میٹر ہے اور اس میں طبی و انتظامی عملے کے کمروں کے علاوہ مریضوں کے لیے (14) کمرے بنائے گئے ہیں۔

یہ طبی منصوبہ بابل گورنریٹ میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو وائرس کے باعث ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں معاونت ثابت ہو گا اور اس وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کے لئے انتظامی اور طبی صلاحیتوں میں اضافہ کا بھی باعث بنے گا۔

اعلی دینی قیادت اور ان کے قریبی نمائندے علامہ سید احمد صافی کی خصوصی ہدایات پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق کورونا کے علاج کے لیے الحیات کے نام سے مراکز تعمیر کر رہا ہے کہ جن میں سے بہت سے مراکز میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج شروع ہو چکا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ درجہ حرارت کے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے باوجود اس عمارت کو مقررہ وقت، مرتب کردہ ڈیزائن، طبی اور تکنیکی معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لئے مسلسل کام کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: