عباس عسکری یونٹ (لواء/26 حشد شعبي) کا عملہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بصرہ اور دیوانیہ گورنریٹ میں جواثیم کش سپرے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے، اس مہم کے تحت رہائشی علاقوں اور سرکاری اداروں میں مسلسل سپرے کیا جا رہا ہے۔
یونٹ کے میڈیا سیل کی طرف سے جاری تفاصیل کے مطابق اِن دنوں کے دوران بہت سے رہائشی علاقوں کے علاوہ لجنة الوقود في مكتب المجالس المحليّة اور دیوانیہ کے (بصرة، عمارة، بغداد، ديوانية) چیک پوائنٹس میں جراثیم کش سپرے کیا گیا ہے۔
یونٹ کی بصرہ میں قائم شاخ کا کہنا ہے کہ اس وباء سے نمٹنے کے لیے شروع ہی سے ہم نے شہر میں وسیع پیمانے پر جراثیم کش مواد کا سپرے شروع کر دیا تھا کہ جو اب تک بغیر وقفے کے جاری ہے اور وباء کے ختم ہونے تک جاری رہے گا۔