ویسے تو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے قیام کا بنیادی مقصد سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کو لوجسٹیکل امداد فراہم کرنا ہے لیکن اس ڈویژن سے وابستہ مواکب اور دیگر ادارے اپنے اس بنیادی مقصد کے علاوہ بھی ہر جگہ امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں مہاجرین اور آئی ڈی پیز کے لیے رہائش اور ضروریارت زندگی فراہم کرنے کا مسئلہ ہو، یا شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہو، قدرتی آفات میں امدادی کام ہوں، یا ضرورت مند لوگوں کی مدد ہو، یا کورونا کے زمانے میں غریب لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچانے کا کام ہو ہر جگہ ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن اور اس سے وابستہ مواکب آپ کو خدمات فراہم کرتے نظر آئیں گے۔
حال ہی میں بغداد کے موکب الخادم نے ایک ضرورت مند خاندان کے لیے ناصرف گھر تعمیر کیا ہے بلکہ پورے گھر کا سامان بھی فراہم کر کے اس خاندان کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے۔
اس بارے میں موکب الخادم کے سربراہ الحاج صادق الساعدي نے کہا ہے کہ: "یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس مشکل وقت میں ان کی مدد کر کے مایوسی کے خاتمے اور ان کے دلوں میں خوشی اور مسرت لانے کے لیے کارفرما ہیں۔
ہمیں جب اس کنبے کی حالت زار کی خبر ملی تو ہم نے فورا ان کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کے لیے باعزت زندگی گزارنے اور رہائش کے لیے گھر تعمیر کیا اور گھر کے لیے ہر طرح کا سامان مہیا کیا اس سلسلہ میں فرحة يتيم نامی تنظیم کا تعاون بھی ہمارے شامل حال رہا اور ہم جلد سے جلد اپنی اس ذمہ داری سے عہدہ برآں ہونے میں کامیاب ہوئے۔