شعبہ کیشوانیہ 24 گھنٹے زائرین کی خدمت کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر بھی عمل پیرا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سروس سیکشن کا شعبہ کیشوانیہ 24 گھنٹے زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اِن ایام میں مکمل طور پر احتیاطی تدابیر پر بھی عمل پیرا ہے۔
مذکورہ شعبہ کے انچارج ستار ہاشم نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ محرم اور صفر کے مہینوں میں سانحہ کربلا کا پرسہ پیش کرنے کے لیے بڑی تعداد میں زائرین اور عزادار کربلا کے مقدس روضوں کا رخ کرتے ہیں لہذا محرم کے قریب آتے ہی شعبہ کیشوانیہ نے بھی روضہ مبارک کے باقی شعبوں کی طرح ناصرف اپنی سروس کو ہر ممکن طریقے سے وسیع کر دیا ہے بلکہ طبی ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر بھی پابندی کو اپنی سروس کا حصہ بنایا ہوا ہے۔
تمام کیشوانیات یعنی زائرین کے جوتے رکھنے کی تمام جگہوں کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور ہر کیشوانیہ کے ساتھ ہی سنی ٹائیزر بھی رکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شعبہ کیشوانیہ کا شمار ان شعبوں میں ہوتا ہے کہ جن میں کام کرنے والے خدام براہ راست زائرین کی خدمت کرتے ہیں اور انھیں اپنے شعبہ سے متعلق سروس فراہم کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: