پائیدار ترقی کے سیکشن کی طرف سے تعلقات عامہ اور رسمی آداب کے حوالے سے کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پائیدار ترقی کے سیکشن نے تعلقات عامہ سیکشن کے اہلکاروں کے لیے رسمی آداب کے حوالے سے ایک کورس کا انعقاد کیا جس میں 97 اہلکاروں نے شرکت کی۔
مختلف قسم کے لوگوں سے ملنے، تعارف، رسمی گفتگو، شخصیت سازی، معاملات طے کرنے، مختلف مناسبات پر رائج پروٹوکول، رویوں کو جاننے اور اس کے مطابق ردعمل دینے وغیرہ کے طریقہ کار پر مشتمل امور کو اس کورس میں زیر بحث لایا گیا تاکہ مذکورہ بالا سیکشن کے اہلکار اپنی ذمہ داریوں کو بہتر سے بہتر طور پر سرانجام دے سکیں۔
کووڈ19 سے متاثرہ موجودہ وقت میں اس کورس کے انعقاد کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے گئے اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر کرس میں شامل افراد کو متعدد گروپس میں تقسیم کیا گیا اور دیگر طبی ہدایات کی پیروی کی گئی
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: