کورونا کے باعث کربلا کے مواکب دو گروپوں کی صورت میں مراسم عزاء ادا کریں گے

حسینی مواکب اور ماتمی جلوسوں کی کمیٹی کے رکن جواد الحسناوی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کربلا کے حسینی مواکب کی طرف سے عشرۃ محرم کے دوران نکالے جانے والے ماتمی جلوسوں کو کورونا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا: ہر گروہ ایک دن کے وقفے کے ساتھ یعنی ہر دوسرے دن جلوس عزاء برآمد کرے گا اور جلوس میں شامل تمام افراد ہر طرح کی طبی ہدایات پر سختی سے پابندی کریں گے۔
اس سلسلہ میں اتفاق رائے کے حصول کے لیے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے شعائر و مواکب حسینی سیکشن نے کربلا کے مواکب کے نمائندوں سے وسیع پیمانے پر میٹنگز کیں اور اسی طرح امام بارگاہوں میں جا کر مواکب کے ارکان سے بھی بات چیت کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ: ما بین الحرمین میں پہلا گروپ (2 – 4 – 6 - 8) محرم کو اور دوسرا گروپ (2 – 4 – 6 - 8) محرم کو مراسم عزاء ادا کرے گا۔
پہلے گروپ میں شامل کربلائی مواکب: اطراف العبّاسية وباب الخان، وباب الطاق، وباب السلالمة، وصنف الصفارين، والمخيّم۔
دوسرے گروپ میں شامل کربلائی مواکب: باب بغداد والجمعيّة، وباب النجف، والبلوش، والإسكان، ومدينة العبّاس۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: