حضرت فاطمہ(ع) کے تاریخی خطبوں کی شرح پر مشتمل کتاب: (كشف الغطاء عن معاني خطبتَيْ الزهراء -عليها السلام- توثيقاً وشرحاً وإعراباً) کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز برائے فکر و تخلیق نے حال ہی میں (كشف الغطاء عن معاني خطبتَيْ الزهراء -عليها السلام- توثيقاً وشرحاً وإعراباً) کے نام سے ایک نئی کتاب شائع کی ہے کہ جسے مرکز العمید برائے تحقیق و مطالعات کے علمی مشیر ڈاکٹر كريم حسين ناصح نے تحریر کیا ہے۔

کتاب کے مؤلف نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے اس کتاب میں جناب سیدہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے دو تاریخی خطبوں کی تشریح و تفسیر کی گئی ہے اور اس کے لیے آیات، احادیث، لغت اور تاریخی واقعات سے استفادہ کیا گیا ہے اور جناب زہراء سلام اللہ علیھا کی حیات و سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

مؤلف نے بتایا کہ اس حوالے سے یہ ان کی دوسری کتاب ہے انھوں نے اپنی پہلی کتاب (فيضة النفس.. دراسة نصيّة عربيّة في ضوء لسانيّات النصّ) میں جناب سیدہ کے خطبہ میں موجود علوم ومعارف، تعلیمات الہیہ اور دنیا میں رونما ہونے والے واقعات کی نشاندہی کی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: