القمر کلچرل سنٹر کا (فیض الغدیر) آن لائن تعلیمی کورس مکمل ہو گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے القمر کلچرل سنٹر کی طرف سے شروع کیا جانے والا (فیض الغدیر) نامی آن لائن تعلیمی کورس مکمل ہو گیا ہے کہ جس کی سرگرمیاں عید غدیر کی پرمسرت مناسبت پہ شروع کی گئی اور ایک ہفتہ تک جاری رہیں۔
مذکورہ بالا مرکز کے انچارج شيخ حارث داحی نے بتایا ہے کہ اس آن لائن کورس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے (80) سے زیادہ افراد نے شرکت کی اور غدیر کے حوالے سے تاریخی معلومات سے استفادہ کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ کورونا کی وبا کے شروع ہونے کے بعد ہم نے اپنے کام کو جاری رکھنے کے لیے آن لائن کورسز اور ورکشاپس کا انعقاد شروع کر دیا اور یہ کورس بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔
(فیض الغدیر) کورس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس کورس کی کلاسیں ایک ہفتہ تک جاری رہیں اور اس میں درج ذیل موضوعات زیر بحث رہے:
یوم غدیر کی تاریخی جہتیں
نہج البلاغہ کی نظر میں دنیا
امام علی علیہ السلام کی اخلاقی روش
غدیر اور کربلا
امام علی علیہ السلام کی سیرت
شخصیت سازی میں امام علی علیہ السلام کا اسلوب
امام علی علیہ السلام کے اسلوب کا فرق
واضح رہے کہ اس مرکز کی ان سرگرمیوں کا مقصد معاشرے کے افراد کے درمیان ثقافتی رابطوں کا استحکام اور ان کی معلومات میں اضافہ ہے۔
اس مرکز اور اس کی سرگرمیوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملتقى-القمر-الثقافي- نامی فیس بک چینل اور اس فون نمبر سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:(009647726563473)
اور اسی طرح مرکز کے ٹیلی گرام پر بنے چینل کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

https://t.me/joinchat/CMbjv0ezdel8YLEXZlkeEw
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: