الکفیل ہسپتال کی طبی ٹیم نے بتیس سالہ مریض کی آنکھ کی ٹوٹی ہوئی محوری ہڈی کو اصل حالت میں بحال کر دیا

الکفیل ہسپتال کی طبی ٹیم نے ایک بتیس سالہ مریض کی آنکھ کی بہت سی جگہ سے ٹوٹی ہوئی محوری ہڈی کا آپریشن کر کے اسے اپنی اصل حالت میں بحال کر دیا ہے۔
اس بارے میں چہرہ اور ہاتھوں کی سرجری کے ماہر ڈاکٹر رضوان طائی نے بتایا ہے کہ: ہمارے پاس ایک بتیس سالہ مریض لایا گیا جس کی آنکھ کی محوری ہڈی ایک حادثے میں بہت سی جگہ سے ٹوٹ گئی تھی۔ ہماری طبی ٹیم نے اس کو اپنی اصل حالت میں لانے کے لیے اس کے آپریشن کا فیصلہ کیا اور اس کام کو بااحسن طریقے سے سرانجام دینے کے لیے متعدد پیچیدہ آپریشن کیے اور دھاتی پلیٹوں کا استعمال کرتے ہوئے مریض کی آنکھ کی محوری ہڈی کو اس کی اصل حالت میں بحال کر دیا۔
ان آپریشنوں اور علاج میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا سہارا لیا گیا جس کی بدولت ہماری ٹیم کو مکمل طور پر کامیابی نصیب ہوئی۔
واضح رہے الکفیل ہسپتال عراق کا جدید ترین ہسپتال ہے اور اس میں دنیا بھر کے ماہر ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ جدید ترین طبی مشینری بھی موجود ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: