ناحية الدجيليّ کے مواکب ہر ہفتے کورونا سے معاشی طور پر متاثرہ (350) خاندانوں کو امداد فراہم کر رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن سے وابستہ ناحية الدجيليّ کے مواکب ہر ہفتے کورونا سے معاشی طور پر متاثرہ (350) خاندانوں کو امداد فراہم کر رہے ہیں۔ واسط گورنریٹ کی حدود میں موجود اس قصبہ (ناحية الدجيليّ) کے مواکب اعلی دینی قیادت اور روضہ مبارک کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کورونا کے ابتدائی ایام سے لے کر اب تک مسلسل غریب خاندانوں کی معاشی طور پر مدد کر رہے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے معاشی طور پر متاثر ہونے والے غریب خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس قصبہ (ناحية الدجيليّ) کے مواکب کے انچارج عادل كطن نے بتایا ہے ہم نے (آپ اپنے گھر میں رہیں ہم آپ کی مدد کے آ رہے ہیں) کے نعرہ کے تحت متاثرہ خاندانوں کی مدد کا جو سلسلہ شروع کیا تھا وہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ حالات معمول پر نہیں آ جاتے۔
انھوں بتایا کہ ہم خشک غذائی مواد، سبزیوں، گوشت اور دیگر سامان پر مشتمل ٹوکریاں تیار کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے گھروں تک پہنچاتے ہیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک کے تمام سیکشن اور ان سے وابستہ ادارے اور تنظیمیں کورونا کی وباء کے شروع ہونے اور کاروباری سرگرمیاں بند ہونے کے بعد سے لے کر اب تک غریب اور متاثرہ خاندانوں کی پورے ملک میں مدد کر رہے ہیں اور ان کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: