پانچویں الحیات کورونا یونٹ کے دوسرے حصہ کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئرنگ مینٹینیس اینڈ ڈولپمنٹ سیکشن نے زیر تعمیر پانچویں الحیات کورونا یونٹ کے دوسرے حصہ کو مکمل کر لیا ہے بغداد کے ابن القف ہسپتال کے ضمن میں روضہ مبارک کی طرف سے تعمیر کیے جانے والے اس کورونا یونٹ کا مجموعی رقبہ (5000) مربع میٹر ہے اور اس میں مریضوں کے لیے 118کمرے اور طبی و اداری عملہ کے لیے 20سے زیادہ کمرے مختص کیے گئے ہیں۔ مکمل ہونے والے اس کے دوسرے حصہ کا رقبہ (1377) مربع میٹر ہے اور اس میں (56) سنگل روم ہیں۔
اس منصوبے کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور ان سب پر بغیر کسی وقفے کے روزانہ کام کیا جا رہا ہے اور درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھنے کے باوجود مذکورہ سیکشن کے اہلکار بغیر کسی وقفے کے اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اس منصوبے کے پہلے حصے کا رقبہ 1377 مربع میٹر ہے اور اس میں 56 انفرادی کمرے ہیں۔
اس منصوبے کے دوسرے حصے کا رقبہ بھی 1377 مربع میٹر ہے اور یہ 56 انفرادی کمروں پر مشتمل ہے۔
منصوبے کا تیسرے اور آخری حصہ 1100 مربع میٹر سے زائد رقبہ اور (19) کمروں پر مشتمل ہے جن میں سے کچھ کمرے مریضوں کے لئے ہیں جبکہ باقی کمرے انتظامی اور خدماتی امور لئے مختص کئے گئے ہیں۔
واضح رہے یہ طبی منصوبہ بغداد گورنریٹ میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو وائرس کے باعث ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے معاونت فراہم کرنے اور اس وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کے لئے انتظامی اور طبی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لئے اعلی دینی قیادت اور ان کے قریبی نمائندے علامہ سید احمد صافی کی خصوصی ہدایات پر انسانی ہمدردی کے طور پر شروع کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: