شیخ شیرازی اور سید سیستانی کے تاریخی فتوی میں موازنہ اور عراق میں اس کے اثرات کے بارے منفرد کتاب کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث کربلا اب تک دسیوں تاریخی کتابیں اور دیگر ثقافتی مطبوعات دنیا تک پہنچا چکا ہے کہ جن میں سے ایک كتاب (المرجعيّة الدينيّة ودورها في بناء الدولة العراقيّة) بھی ہے جو حال ہی میں مذکورہ مرکز کی طرف سے چَھاپی گئی ہے۔
مرکز تراث کربلا کے انچارج ڈاکٹر احسان علی غریفی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ بالا کتاب کے مؤلف ڈاکٹر شيخ عماد كاظمی ہیں کہ جنھوں نے اس کتاب میں آیت اللہ العظمی شیخ شیرازی (قدس سرہ) اور آیت اللہ العظمی سید سیستانی (دام ظلہ) کے جہاد کفائی کے فتوی کے درمیان موازنہ کیا گیا ہے۔
اس کتاب کو آیت اللہ شیرازی کے تاریخی فتوی کے اصدار کو ایک سو سال ہونے کی مناسبت سے لکھا اور چھاپا گیا ہے اور اسی طرح اس کتاب میں آیت اللہ العظمی سید سیستانی (دام ظلہ) کے جہاد کفائی کے فتوی کی بدولت عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی شکست فاش کے بارے میں تفصیل سے لکھا گیا ہے۔
عربی میں لکھی گئی اس کتاب میں اسلامی ممالک کے قدیم و جدید مسائل زیر بحث لائے گئے ہیں اور شیعہ علماء اور مراجع عظام کی طرف سے ان مسائل کو حل کرنے کی کاوشوں میں سے کچھ کو مختصر طور پر تحریر کیا گيا ہے۔
اس کتاب کے ابواب و فصول درج ذیل ہیں:
- مقدّمةٍ تُظهر أهمّية الموضوع.
- تمهيدٍ يبيّنُ دور المرجعيّة في قضايا البلدان الإسلاميّة عامّة.
- الفصل الأوّل: تناول المواقف والرؤى في فتوى ثورة العشرين وإسهاماتها في تأسيس الدولة العراقيّة.
- الفصل الثاني: تناول المواقف والرؤى في فتوى الدّفاع الكفائيّ وإسهاماتها في الحفاظ على الدولة العراقيّة.
- الخاتمة: وتضمّنت نتائج وتوصيات لما تمّ طرحُه في هذا الكتاب.
- ملحقَيْن توثيقيَّيْن: الأوّل منهما يتضمّن وثائق خطّية وصوريّة عن ثورة العشرين وفتوى الدفاع الكفائيّ، والثاني يتضمّن مجموعةً من الخطب والبيانات الرسميّة والتوصيات المتعلّقة بالفتويَيْن".
یہ کتاب دار الكفيل برائے طباعت، اشاعت و تقسیم میں چَھپی ہے اور اسے مرکز یا اس کے باب قبلہ کے سامنے اور مابین الحرمین میں موجود سٹال سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
مرکز تراث کربلا کی کاوشوں اور اصدارات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اس برقی پتہ سے استفادہ کر سکتے ہیں:
http://www.mk.iq/cen.php?id=1
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: