ڈیجیٹلائزیشن اور اینڈیکس کے مرکز کی طرف سے (کربلا کی مخطوط تراث اور ثقافتی اداروں کی طرف سے اس کی حفاظت کے اثر) کے موضوع پر سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی لائبریری اور دار مخطوطات سے وابستہ مخطوطات کی ڈیجیٹلائزیشن اور اینڈیکس کے مرکز کی طرف سے (کربلا کی مخطوط تراث اور ثقافتی اداروں کی طرف سے اس کی حفاظت کے اثر) کے موضوع پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ سمپوزیم بروز جمعرات (20 اگست ، 2020ء) کو شام پانچ بجے روضہ مبارک میں شروع ہو گا اور کوئی بھی فرد اس میں (GOOGLE MEET) کے ذریعے شرکت کو سکتا ہے۔
مذکورہ مرکز کے انچارج صلاح سراج نے بتایا ہے کووڈ19 کے سبب ہم نے اپنی سرگرمیوں کو آن لائن کر دیا ہے اور یہ سمپوزیم اس سلسلہ کا دوسرا سمپوزیم ہے۔
اس سمپوزیم میں دو لیکچر ہوں گے جن میں سے پہلے لیکچر میں مذکورہ بالا مرکز سے وابستہ محقق حيدر جاسم الكناني مرکز کی کاوشوں کے بارے میں گفتگو کریں گے جبکہ دوسرے لیکچر میں پروفیسر مصطفى طارق الشبليّ کربلا کی غیر محقق مخطوط تراث کو اپنا موضوع سخن قرار دیں گے ۔
اس سمپوزیم میں شرکت کے لیے اس لنک سے اسپفادہ کیا جا سکتا ہے:
https://meet.google.com/vgc-oooa-tto
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: