یکم محرم کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبد پہ لہرایا جانے والا عَلَمْ کیسا ہو گا

ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم محرم 1442ھ کا چاند نظر آتے ہی محرم کی پہلی رات میں حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے گنبد پہ سارا سال لہرانے والا سرخ علم اتار کر اس کی جگہ سیاہ علم نصب کر دیا جائے گا۔ اس سال گنبد پہ نصب کرنے کے لئے جو سیاہ علم تیار کیا گیا ہے اس کی چوڑائی (2.5) ڈھائی میٹر اور لمبائی (3.5) ساڑھے تین میٹر ہے اور اس علم پر معروف خطاط خطاط فراس اسدی نے خطِ ثلث میں (يا ساقي عطاشا كربلاء) لکھا ہے اور یہ عبارت سرخ رنگ میں علم کی دونوں طرف لکھی گئی ہے کہ جو علم کے 1.20 یعنی ایک میٹر اور بیس سنٹی میٹر حصہ پر مشتمل ہے۔ انتہائی نفیس کپڑے سے بننے والے اس علم کا وزن ڈھائی کلو گرام ہے۔

حضرت عباس علیہ السلام سے منسوب علم مومنین کے لئے شجاعت، ایثار و قربانی اور وفا و جانثاری کی علامت ہے۔ روضہ مبارک میں آنے والے اکثر زائرین روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے علم کا تبرک حاصل کرنے کی خواہشمند ہوتے ہیں زائرین کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے ہدایہ و نذورات سیکشن کے تحت ایک پورا شعبہ علم اور اس کے لوازمات تیار کرنے کے لئے کھولا گیا ہےاور اس سال پہلی محرم کی رات روضہ مبارک کے گنبد پر نصب کیا جانے والا علم بھی اسی شعبہ نے تیار کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: