کربلا کے معاشرے اور جغرافیہ کے بارے میں تاریخی، ثقافتی اور معلوماتی خزانہ: (سكّان محافظة كربلاء - دراسة في جغرافية السكّان)

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث کربلا کی اولین ترجیحات میں کربلا سے متعلق تحقیقی کتابوں اور مقالات کو چھَاپنا اور دنیا تک پہنچانا بھی شامل ہے چاہے یہ کتابیں یونیورسٹی کے ریسرچ پیپر ہوں تھیسز ہوں،تحقیقی مقالات ہوں یا کسی کی اپنے طور پر کی گئی کاوش ہو....
مذکورہ بالا مرکز نے حال ہی میں (سكّان محافظة كربلاء - دراسة في جغرافية السكّان) کے نام سے ایک کتاب چھَاپی ہے کہ جو کربلا گورنریٹ کے معاشرے اور جغرافیہ کے بارے میں تاریخی، ثقافتی اور معلوماتی خزانہ ہے۔
مراز تراث کربلا کے انچارج احسان غریفی نے بتایا ہے کہ یہ کتاب بیش قیمت تاریخی اور تراثی معلومات کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے تاریخی ورثہ کی لائبریری میں ایک بہترین اضافہ ہے کہ جو محققین کے لیے مصدر اور بنیاد ثابت ہوگی۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ کتاب اصل میں ماسٹر کا مقالہ ہے جو 1974 عیسوی میں بغداد یونیورسٹی کے كليَّة الآداب میں پیش کیا گیا تھا۔ جب یہ مقالہ لکھا گیا تھا تو اُس وقت کربلا گورنریٹ موجودہ دور کی نسبت رقبے کے لحاظ سے کافی بڑا تھا اور اس اس کی آبادی موجودہ دور سے کافی کم تھی۔
مرکز تراث کربلا کی کاوشوں، اصدارات اور مذکورہ بالا کتاب کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:
http://www.mk.iq/cen.php?id=1
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: