روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں عاشورائی سوگ کے معالم و علامات آویزاں کرنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں صحن کی دیکھ بھال کے سیکشن نے سانحہ کربلا میں امام حسین(ع) اور ان کے اعوان انصار کی المناک شہادت کی یاد منانے اور عزاداری کے قیامم کے لیے روضہ مبارک کے تمام حصوں میں عاشورائی سوگ کے معالم و علامات آویزاں کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔
اس بارے میں مذکورہ بالا سیکشن کے اداری معاون زین العابدین قریشی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ ٹیلرنگ شعبہ کے تیار کیے ہوئے بینرز، سیاہ علموں اور سیاہ چادروں کو روضہ مبارک کے تمام اندرونی اور بیرونی حصوں پر آویزاں کرنے کا کام مکمل ہو گیا ہے، تین دن پہلے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی بیرونی دیواروں، ستونوں اور ایوانوں پر سیاہ چادروں اور عاشورائی علامات کے آویزاں کرنے کا کام شروع کیا گیا اور اس کی تکمیل کے بعد روضہ مبارک کے صحن، حرم اور ان سے ملحقہ حصوں میں مظاہرِ حزن وملال نشر کیے گئے کہ جو اس وقت روضہ مبارک کے تمام حصوں میں ایام غم کی آمد کی خبر دیتے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ امام حسین(ع)، حضرت عباس(ع)، جناب زینب(ع) اور جناب ام البنین(ع) کے ناموں اور آئمہ اطہار(ع) کے فرامین پر مشتمل سیاہ چادریں پورے روضہ مبارک کے ہر حصہ میں آویزاں کر دی گئی ہیں اور جگہ جگہ سیاہ علموں کو بھی نصب کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: