معروف عربی نوحہ خواں مرحوم شيخ جاسم نوينی کے یادگاری مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں روضہ مبارک کے اعلی سطحی وفد کی شرکت

کربلا کے نواحی شہر طویریج کے وسط میں معروف عربی نوحہ خواں مرحوم شيخ جاسم نوينی کا یادگاری مجسمہ نصب کیا گیا ہے جس کی نقاب کشائی کی تقریب میں روضہ مبارک کے اعلی سطحی وفد کے علاوہ نامور علمی فکری و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ کہ جہاں ایک مختصر تقریب میں منبر حسینی کے اس مخلص خادم کے یادگاری مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی۔
ستر سال سے زیادہ منبر حسینی کی خدمت کرنے والے اس عظیم نوحہ خواں کو (شيخ الرواديد) کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے، ان کے پڑھے ہوئے نوحے اور قصیدے عرب شیعہ دنیا میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔
طویریج سے تعلق رکھنے والے اس نوحہ خواں نے (٥ اپریل ٢٠٢٠ء) کو اس دنیا کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ کر جنت الفردوس میں اہل بیت اطہار(ع) کے جوار کو اختیار کر لیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: