سربراہ عراقی میڈیا نیٹ ورک : روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام منصوبے پیشہ ورانہ حوالے سے انتہائی بہترین ہیں اور ان کی مصنوعات عالمی و غیر ملکی مصنوعات سے کسی بھی طور کم نہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام منصوبے پیشہ ورانہ حوالے سے انتہائی بہترین منصوبے ہیں اور ان کی مصنوعات معیار کے اعتبار سے عالمی و غیر ملکی مصنوعات سے کسی بھی طور کم نہیں۔
ان خیالات کا اظہار عراقی میڈیا نیٹ ورک کے سربراہ ڈاکٹر نبیل جاسم نے بروز جمعہ (30 ذي الحجّة 1441هـ) بمطابق (20 آب 2020م) کو کیا کہ جو گزشتہ چند روز سے روضہ مبارک کے منصوبوں اور سائیڈز کے دورہ پر ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے بعض منصوبے تو زبان زدعام ہیں اور بڑی تعداد ان سے مستفید ہو رہی ہے البتہ کچھ منصوبے ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں زیادہ لوگ آکاہ نہیں ہیں۔ یہ سب کے سب منصوبے اور ان کی مصنوعات میڈ ان عراق کے لیبل کے ساتھ مقامی بازاروں کی ضروریات کو مقامی سطح پر پوری کر رہیں ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں عراق کا عام شہری ہو یا کوئی بڑا عہدیدار سب کے لیے یہ منصوبے نونہ عمل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: