عراقی میڈیا نیٹ ورک کے سربراہ کا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد منصوبوں کا دورہ

عراقی میڈیا نیٹ ورک کے سربراہ ڈاکٹر نبیل جاسم نے بروز جمعرات 30 ذی الحجہ 1441 ہجری بمطابق 20 اگست 2020 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ متعدد منصوبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے کچھ اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن جناب جواد الحسنوی نے اس دورے کے بارے میں بات کرتےہوئے کہا: "عراقی میڈیا نیٹ ورک کے سربراہ ڈاکٹر نبیل جاسم نے روضہ مبارک کے منصوبوں میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے انہیں بے حد سراہا۔ ان دوروں کا مقصد صنعتی شعبہ میں خود کفالت کی پالیسی کو اپناتے ہوئے ملک میں معاشی ترقی، خوشحالی اور استحکام حاصل کرنا اور (میڈ اِن عراق) کے سلوگن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبوں کے ثمرات اور کامیابیوں کو اجاگر کرنا تھا۔"
دورے کے اختتام پر عراقی میڈیا نیٹ ورک کے سربراہ ڈاکٹر نبیل جاسم نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پر حاضری کا شرف بھی حاصل کیا اورحرم مطہر کے سیکریٹری جنرل اورسینئر آفیشلز سے ملاقات کی اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی تعلیمی، طبی، زرعی اور صنعتی شعبوں میں خدمات، ترقی اور پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ملکی معیشت کی بحالی اور مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: