الکفیل اکیڈمی برائے ایمبولینس اور میڈیکل ٹریننگ کی جانب سے شیخ الکلینی کمپلیکس کے سٹاف کے لئے (متعدی بیماریوں سے بچاؤ) کے عنوان سے آگاہی اور تعلیمی لیکچر کا انعقاد

الکفیل اکیڈمی برائے ایمبولینس اور میڈیکل ٹریننگ کی جانب سے شیخ الکلینی کمپلیکس کے سٹاف کے لئے کورونا وائرس اور متعدی امراض سے تحفظ اور روک تھام کے لئے(متعدی بیماریوں سے بچاؤ) کے عنوان سے آگاہی اور تعلیمی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔
الکفیل اکیڈمی برائے ایمبولینس اور میڈیکل ٹریننگ کے سپروائزر ڈاکٹر ابراہیم ابو طحین نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "شیخ الکلینی کمپلیکس کی فیکلٹی کے لئے (متعدی بیماریوں سے بچاؤ) کے عنوان سے آگاہی اور تعلیمی لیکچرکے انعقاد کا مقصد وبائی امراض خصوصا کورونا وائرس کے پھیلنے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس سے تحفظ اور بچاو کے متعلق شعور اور معلومات فراہم کرنا تھا۔
انہوں نے مزید کہا ، "اس تعلیمی لیکچر کے دوران کام کے مقام پر موجود افراد کو وائرس سے بچاو اور تحفظ سے طریقوں کے علاوہ مختلف سطحوں سے یا کسی متاثرہ شخص سے رابطے کے دوران وائرس کی ٹرانسمیشن کے طریقوں اور اس کی وجہ سے ہونے والی علامات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔"
انھوں نے مزید کہا: "اس لیکچر کا مقصد ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور انٹرنیشنل انفیکشن کنٹرول آرگنائزیشن کی جانب سے اس شعبے میں تازہ ترین بین الاقوامی اور عالمی سفارشات کی بنیاد پر کام کرنے والے افراد کو تعلیم اور آگاہی فراہم کرنا اور خود کو اور اپنے اہل خانہ کو اس خطرناک بیماری سے بچانا ہے جو اس وقت عراق اور پوری دنیا میں انتہائی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: