روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں عشرۃ محرم کی مجالس کا آغاز اور احتیاطی تدابیر پر عمل

محرم کا مہینہ اپنے ساتھ کربلا والوں کے المناک مصائب کی یاد کے ساتھ طلوع ہو چکا ہے غم و حزن اور ملال سے بھرے اس ماحول میں ہر سال کی طرح اس سال بھی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مجالس عزاء کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے البتہ اس سال کووڈ19 کی وجہ سے محکمہ صحت اور مرجعیت کی طرف سے دی گئی ہدایات کو بھی مجالس کا حصہ بنایا گیا ہے۔
روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے رکن جواد حسناوی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ہر سال امام حسین علیہ السلام اور ان کے اہل بیت واصحاب کی المناک شہادت پہ پرسہ پیش کرنے اور عزاداری کے احیاء کے لیے بہت سے عزائی پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے کہ جن میں عشرہ محرم کی مرکزی مجلس عزاء بھی ہے کہ جو ہر سال روضہ مبارک کے داخلی صحن میں منعقد ہوتی تھی لیکن اس سال یہ مجلس عزاء باب قبلہ کے سامنے موجود بیرونی صحن میں روزانہ منعقد ہو رہی ہے کہ جہاں مرجیعت اور محکمہ صحت کی ہدایات پر مکمل کیا جا رہا ہے مجلس سے پہلے اور بعد میں مجلس کی جگہ جراثیم کش اسپرے کیا جاتا ہے اور حاضرین کے درمیان فاصلے کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔
ہر روز شام ساڑھے چھ بجے باب قبلہ کے سامنے والے صحن میں خطیب منبر سید ہاشم بطاط مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہیں کہ جس میں روضہ مبارک کے خدام اور مومنین کی بڑی تعداد اس میں شرکت کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: