احتیاطی تدابیر کے ساتھ کربلا میں ماتمی جلوسوں کی برآمدگی شروع

یکم محرم 1442 ہجری (21 اگست 2020ء) کا سورج طلوع ہوتے ہی کربلا کے مقامی مواکب اور ماتمی انجمنوں کے جلوس عزاء کی برآمدی شروع ہو گئی اور مقررہ ثائم ٹیبل کے مطابق بڑی تعداد میں ماتم اور زنجیر زنی کے جلوسوں نے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی اور سانحہ کربلا کا پرسہ پیش کیا۔
یہ سب ماتمی جلوس عزاداری کے واجب کی خوش اسلوبی سے ادائیگی اور طبی و احتیاطی تدابیر کا جامع اور کامل نمونہ تھے ان جلوسوں میں شامل عزاداروں اور دونوں مقدس روضوں کی انتظامیہ کی طرف سے وباء کی وجہ سے تمام تر احتیاطی تدابیر کو عملی طور پر اپنایا گیا تھا تقریبا سب نے ہی سیاہ ماسک، سیاہ دستانے اور سیاہ کپڑے پہن رکھے تھے۔
تمام جلوس عزاء شارع عباس(ع) کے راستہ سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں پہنچے اور وہاں پرسہ پیش کرنے کے بعد ما بین الحرمین سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں داخل ہوئے کہ جہاں ہر جلوس ماتم داری کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: