سانحہ کربلا میں امام حسین(ع) اور اہل بیت اطہار(ع) پر ہونے والے ظلم ستم پر سوگ اور غم کے اظہار کے لیے حضرت عباس (علیہ السلام) کی ضریح مبارک خصوصی طور پر بنائی گئيں سیاہ چادریں آویزاں کر دی گئی ہیں۔
نفیس کپڑے سے تیار کردہ اس جآدر پر مندجہ ذیل الفاظ لکھے ہوئے ہیں:
ضریح مبارک کے دروازے کی جانب اس چادر پر طلائی افریز کے بالائی حصہ پر(يا حامي خدر الفواطم) لکھا ہوا ہے جبکہ چھت پر اسی جانب (السلام عليك يا باب الحوائج) مکتوب ہے۔
قبلہ کی جانب اس چادر پر طلائی افریز کے بالائی حصہ پر(السلام عليك أيّها العبد الصالح المطيع لله ولرسوله ولأمير المؤمنين والحسن والحسين) لکھا ہوا ہے جبکہ چھت پر اسی جانب (السلام عليك يا ساقي عطاشى كربلاء) مکتوب ہے۔
سمت قبلہ کی دوسری جانب اس چادر پر (السلام عليك يابن أوّل القوم إسلاماً وأقدمهم إيماناً وأقومهم بدين الله) لکھا ہوا ہے جبکہ اس کے اوپر اسی جانب (السلام عليك يا ساقي عطاشى كربلاء) مکتوب ہے۔
ضریح مبارک کے دروازہ کی دوسری جانب اس چادر پر ((السلام عليك يا قمر بني هاشم) لکھا ہوا ہے جبکہ اس کے اوپر اسی جانب (السلام عليك يا حامل اللواء) مکتوب ہے۔
یہ تمام عبارات طلائی رنگ میں لکھی گئی ہیں اور ان کے گرد مختلف نقش ونگار بھی بنائے ہیں۔